25 اگست 2025 - 01:55
رہبر انقلاب لوگوں اور امام زمانہ کے درمیان براہ راست واسطہ ہیں، علامہ حسن زادہ آملی + تصاویر

علامہ حسن زادہ آملی نے اپنے غائرانہ بیانات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی پیروی کی ضرورت پر زور دیا ہے اور رہبر معظم کو عوام اور امام زمانہ حجت بن الحسن العسکری (علیہ السلام) کے درمیان براہ راست واسطہ قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، علامہ حسن زادہ آملی نے اپنے قیمتی اور انتہائی غائرانہ بیانات میں رہبر انقلاب اسلامی امام سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ) کی اطاعت کی اہمیت پر خاص زور دیا گیا ہے۔

رهبری در کلام علامه حسن‌زاده‌آملی / گوش‌تان به دهان رهبر باشد چون ایشان گوششان به دهان حجةبن‌الحسن (عج‌) است + فیلم

آپ نے اسلامی انقلاب کے رہبر معظم کی شان میں فرمایا: "تم رہبر کے منہ پر کان لگائے رکھو، کیونکہ انھوں نے خود حجت بن الحسن (عج) کے منہ پر کان لگائے رکھے ہیں۔"

یہ جملہ کسی عام انسان نے نہیں بلکہ ایک عارفِ واصل نے بیان کیا ہے جن کے لئے 'خدا اور حق اہم ہیں' اور اگر کوئی چیز حق سے ذرہ برابر بھی دور ہو تو وہ اسے بے رخی اختیار کر لیتے ہیں۔

اس غائرانہ اور عمیق کلام کی اہمیت اس وقت اور بھی واضح ہوتی ہے جب ہم جان لیں کہ قرآن کے عظیم مفسر اور ممتاز عارف، علامہ آیت اللہ سید محمد حسین طباطبائی(رح)، نے اپنے اس شاگرد "علامہ حسن زادہ آملی" کے بارے میں فرمایا تھا: "حسن زادہ کو کوئی نہیں پہچان سکا سوائے امام زمان(عج) کے"۔

نیز علامہ طباطبائی نے ایک دوسرے موقع علامہ حسن زادہ آملی کے بارے میں فرمایا: "جس راستے پر حسن زادہ چل رہے ہیں، اس کی خاک طباطبائی کی آنکھ کا سرمہ ہے"۔

من حیث المجموع، یہ بیانات رہبر معظم امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) کے بارے میں علامہ حسن زادہ آملی (رحمۃ اللہ علیہ) کی روحانی اور اعتقادی نگاہ ـ اور رہبر کی ولایت کے ولایت الہیہ سے تعلق ـ کے بارے میں ان کی رائے پر مبنی ہیں؛ اور وہ اسی بنیاد پر رہبر معظم کی اطاعت پر زور دیتے ہیں۔

رہبر معظم کی شان میں علامہ حسن زادہ آملی کے کلام کی تصدیق آپ کی قیادت سے سامنے آئی ہے اور سامنے آتی رہے گی۔ کل [24 اگست 2025 کو] ہی آپ کے اس کلام پر غور کیجئے جس میں آپ نے سب کے لئے ان کے فرائض اور ذمہ داریوں کو انتہائی خوش اسلوبی سے متعین فرمایا اور آج ایک بار پھر علامہ مرحوم کے کلام کی تصدیق ہوئی۔ آپ نے فرمایا:

"اس مقدس اتحاد کو، اس عظیم اجتماع کو، اس فولادی ڈھال کو ـ جو عوام کے دلوں اور لوگوں کے عزم سے معرض وجود میں آئی ہے، ـ نقصان نہیں پہنچنا چاہئے۔

آج بحمد اللہ اتحاد موجود ہے۔ عوام اس اتحاد کو برقرار رکھیں۔ ملک کے حکام خصوصاً تینوں قوتیں (انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ) جن کے حکام بحمد اللہ آج پوری یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، اس اتحاد کا تحفظ کریں۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

رہبر انقلاب لوگوں اور امام زمانہ کے درمیان براہ راست واسطہ ہیں، علامہ حسن زادہ آملی + تصاویر

رہبر انقلاب لوگوں اور امام زمانہ کے درمیان براہ راست واسطہ ہیں، علامہ حسن زادہ آملی + تصاویر

رہبر انقلاب لوگوں اور امام زمانہ کے درمیان براہ راست واسطہ ہیں، علامہ حسن زادہ آملی + تصاویر

رہبر انقلاب لوگوں اور امام زمانہ کے درمیان براہ راست واسطہ ہیں، علامہ حسن زادہ آملی + تصاویر

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha